عزیز گاہکوں کے لیے اہم ہدایات اور شرائط
: نرخوں میں روزانہ کی تبدیلی
مارکیٹ میں دھاتوں اور خام مال کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتے ہیں، اس لیے ہماری ویب سائٹ پر تمام موٹرز اور پروڈکٹس کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔
: آرڈر کی تصدیق اور پیشگی ادائیگی
ہمارا کوئی بھی آرڈر پیشگی ادائیگی موصول ہونے پر ہی کنفرم کیا جائے گا۔ آرڈر دینے کا طریقہ کار یہ ہے کہ گاہک یہاں سے اپنا بل خود بنائیں، پھر اس کا اسکرین شاٹ یا تفصیلات ہمارے واٹس ایپ پر شیئر کریں اور چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پیشگی ادائیگی لازمی ارسال کریں۔
: نرخ برقرار رکھنے کی مدت
اگر آپ بل بنا کر واٹس ایپ پر بھیجتے ہیں اور اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ادائیگی موصول ہو جاتی ہے، تو آپ کا آرڈر اسی پرانے نرخ پر کنفرم کر دیا جائے گا۔ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر ادائیگی موصول نہیں ہوتی تو آرڈر خود بخود منسوخ سمجھا جائے گا، اور اس دوران اگر فیکٹری کے نرخ تبدیل ہو جاتے ہیں، تو نیا آرڈر نئے نرخ کے حساب سے کرنا پڑے گا۔
: موٹر کی ضمانت
ہماری تمام موٹرز پر دو سال کی مکمل ضمانت دی جاتی ہے۔ یہ ضمانت صرف موٹر کے اپنے مکینیکل یا طبعی خرابی کی صورت میں لاگو ہوگی۔ اگر گاہک کی اپنی کسی غلطی یا لاپرواہی سے کوئی حصہ ٹوٹ جاتا ہے، تو اس کی کوئی ضمانت یا ذمہ داری فیکٹری کی نہیں ہوگی۔
: دعویٰ اور مال کی واپسی کے اخراجات
ضمانت کے دعوے یا مرمت کے لیے جو بھی موٹر یا مال گاہک کی طرف سے واپس فیکٹری بھیجا جائے گا، اس کے آنے اور جانے کا تمام تر کرایہ یا ترسیل کا خرچہ گاہک خود برداشت کرے گا۔ فیکٹری واپسی کا خرچہ ادا نہیں کرے گی، ہماری ذمہ داری صرف موٹر کی ضمانت دے کر اسے درست کرنے کی ہوگی۔
